اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے صدر نے مقبوضہ فلسطین میں شہادت پسندانہ کارروائیوں میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کارروائیوں کو بہت ہی خطرناک اور دردناک قرار دیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ نے جمعرات کو عبری ریڈیو کان سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں حالیہ شہادت پسندانہ کارروائیوں سمیت مختلف مسائل پر روشنی ڈالی۔
کان ریڈیو کے حوالے سے شہاب نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی صدر نے اپنی گفتگو میں مقبوضہ فلسطین میں ہونے والی حالیہ شہادت پسندانہ کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن علاقے میں واقع شہروں میں جو کارروائیاں ہوئی ہیں جن میں تقریبا 14 اسرائیلی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے، بہت ہی خطرناک اور دردناک کارروائیاں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے اس کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہیں اور اہم اقدامات انجام دیئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں نے معمولات زندگی کو متاثر کر دیا ہے ۔ انہوں نے ساتھ ہی میں یہ دعوی کیا کہ صیہونی فوج خطروں پر غالب رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242